دلچسپ و عجیب
09 اکتوبر ، 2015

نیویارک میں سالانہ کامک کنونشن

نیویارک میں سالانہ کامک کنونشن

نیویارک ......امریکی شہر نیویارک کے جیکب کے جیوٹس کنونشن سینٹرمیں سالانہ کامک کنونشن زور و شور سے جاری ہے، 4 روزہ نیویارک کامک کون2015میں شرکت کر نیوالے افراد نے فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھا ررکھے ہیں۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضوع پر ہو نیوالے اس کنو نشن میں شریک افراد سپر ہیروز، خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر ہیں جن کی پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن پیش کیے جارہے ہیں۔

کنونشن میں کو ئی سپر مین تو کوئی کیپٹن امریکا ، کوئی جوکر، ننجا ٹرٹل تو کوئی اواتار کے کرداروں کا روپ دھارے ہوئے دِکھائی دیا، جبکہ سینکڑوں منچلوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے ہیں۔

کامک کون میلہ8سے 12اکتوبر تک جاری رہیگا جس میں کم وبیش ایک لاکھ30ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں :