12 اکتوبر ، 2015
لندن .....دادا دادی بننے کے بعد بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر عمر رسیدہ افراد جینے کی امنگ چھوڑ دیتے ہیں لیکن کچھ کے دل تو بڑھاپے میں بھی جوان ہوتے ہیں۔
یقین نہ آئے تو برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 92سالہ ان دادی امّاں کو ہی دیکھ لیجئے جو مختلف گانوں پر رقص کا ایسا شاندار مظاہرہ کرتی ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔
بڑھاپے میں بھی فٹنس کا شاندار مظاہرہ کرنے والی لیلین تھامس نامی دادی امّاں کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے جہاں اب تک 2ملین سے زائد افراد اس سے لطف اندوز ہوچکے ہیں۔