دلچسپ و عجیب
12 اکتوبر ، 2015

جاپانی کمپنی نے جدید خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون روبوٹ تیار کرلیا

جاپانی کمپنی نے جدید خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون روبوٹ تیار کرلیا

ٹوکیو.....جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس کے ساتھ رہنا کافی لوگوں کی خواہش ہوگی،اب یہ خواہش آپ بھی جلد ہی پوری کرسکیں گے۔

جاپانی کمپنی نے روبوہون (Robohon)نامی ننھا سا روبوٹ تیار کیا ہے جہ نہ صرف چہرہ دیکھ کر انسانی جذبات جاننے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں اپنے رد عمل کا بھی اظہار کرتا ہے۔

8انچ لمبا یہ روبوٹ ڈانس کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور مسیج آنے پراپنی آواز کے ذریعے مطلع کرتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ بالکل اسمارٹ فون کی طرح جیب یا بیگ میں رکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ اگلے برس مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :