کھیل
13 اکتوبر ، 2015

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ابوظہبی ٹیسٹ:پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ابوظہبی......پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ فاسٹ بالر عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم محمد حفیظ، شان مسعود، شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق ، اسد شفیق ، سرفراز احمد، وہاب ریاض ، ذوالفقار بابر، راحت علی اور عمران خان پر مشتمل ہے، جبکہ انگلش ٹیم میں السٹر کک، معین علی، این بیل، جو روٹ، جونی برسٹو، بین اسٹوکس، جوزف بٹلر، عادل راشد، اسٹیورٹ براڈ، مارک ووڈ اور جیمس اینڈرسن شامل ہیں۔

انگلش ٹیم کے کپتان السٹر کک کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ ایک چیلنج ہے، یو اے ای کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے عادل رشید کو ٹیسٹ کیپ دی ہے۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دیا جارہا تھا لیکن یاسر شاہ ٹیسٹ میچ سے چند گھنٹے قبل پریکٹس سیشن میں اچانک کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ۔کپتان مصباح الحق نے یاسر شاہ کا زخمی ہوناٹیم کیلئے دھچکا قراردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد ظفر گوہر کو عارضی طور پر متبادل کھلاڑی کے طور پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :