کھیل
13 اکتوبر ، 2015

ابوظہبی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان ایک وکٹ پر82رنز

ابوظہبی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان ایک وکٹ پر82رنز

ابوظہبی......ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82رنز بنالئے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم کو جلد ہی کامیابی ملی اور شان مسعود صرف 2رنز بناکر جیمس اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد سینئرپلیئرز محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور اسکور 82رنزتک پہنچادیا۔ کھانے کے وقفے پر محمد حفیظ44اور شعیب ملک36رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

مزید خبریں :