13 اکتوبر ، 2015
ابو ظہبی........پاکستان اور انگلینڈکے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 87اوورز کے کھیل میں چار وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنائے۔
اس سے قبل آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے اس میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیـصلہ کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ صرف پانچ پر گرنے کے بعد تجربہ کار اوپنر محمدحفیظ 98اور شعیب ملک 124ناٹ آئوٹ کے درمیان 168رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی جس سے پاکستان کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہوگئی، بدقسمتی سے حفیظ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور سنچری مکمل نہ کرسکے، جبکہ شعیب ملک سنچری بنانے کے بعد اب بھی کریز پر موجود ہیں۔
دوسری جانب اسٹار بیٹسمین یونس خان 38نے آج پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔کپتان مصباح الحق 3اور اسد شفیق 11بناکر کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈکی جانب سے جیمز اینڈریسن نے دو جبکہ اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوک نے ایک ایک حاصل کی۔کل میچ کے دوسرے دن کا کھیل ہوگا۔