کھیل
15 اکتوبر ، 2015

ابوظہبی ٹیسٹ: کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ کی بیٹنگ

ابوظہبی ٹیسٹ: کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ کی بیٹنگ

  ابوظبی.......ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، انگلش ٹیم نے 56رنز بغیر کسی نقصان پر نامکمل اننگز آگے بڑھائی، السٹر کک نے 39اور معین علی نے15رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔

مہمان ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لئے مزید268 رنز درکار ہیں اور پاکستان کا ہدف دس وکٹیں ہیں لیکن وکٹ بیٹسمینوں کی جنت دکھائی دے رہی ہے۔

کھیل کے دوسرے روز صحرا میں انگلش بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹسمینوں نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے دسویں بڑی انفرادی اننگز کھیلی، وہ انگلینڈ کے خلاف ظہیر عباس کے274 اورجاوید میاں داد کے260 کے بعد تیسرا بڑی انفرادی اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان نے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد اسد شفیق اور شعیب ملک کی شاندار شراکت کی بدولت انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 523رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 4، جیمز اینڈرسن نے دو جبکہ مارک ووڈ اور اسٹیورٹ براڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید خبریں :