16 اکتوبر ، 2015
ابوظبی.......ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، کپتان السٹر کک نے 168اور جو روٹ نے 3رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا،دونوں کھلاڑیوں نے 290رنز تین کھلاڑیوں آئوٹ پر اننگز آگے بڑھائی۔
ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹسمینوں کے لئے جنت اور بولروں کے لئے ڈرائونا خواب بن گئی ہے، شعیب ملک کے بعد انگلش کپتان ایلسٹر کک نے سخت گرمی کے باوجود 168نا قابل شکست بناکر پاکستان ٹیم کی جیت کی امیدوں کے چراغ گل کردئیے۔
کک نے اس سال تیسری سنچری بنائی ہے اور2015کے کلینڈر ایئر میں ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے، امارات میں یہ ان کی پہلی جبکہ ایشیا میں آٹھویں سنچری ہے ۔
انگلش ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لئے اب صرف34 اور پاکستان کی برتری کو ختم کرنے کے لئے مزید 233رنز درکار ہیں۔