کھیل
16 اکتوبر ، 2015

ابوظبی ٹیسٹ:چوتھے روز کھانے کے وقفے پر انگلینڈ3وکٹوں پر 400رنز

ابوظبی ٹیسٹ:چوتھے روز کھانے کے وقفے پر انگلینڈ3وکٹوں پر 400رنز

  ابوظبی.......ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روزکھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 400رنز بنالیے، السٹر کک نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کرلی۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے انگلش ٹیم کو مزید 123رنز درکار ہیں، جبکہ 7وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان السٹر کک نے 168اور جو روٹ نے 3رنز کے ساتھ 290رنز تین کھلاڑیوں آئوٹ پر اننگز آگے بڑھائی۔

کھیل کے پہلے سیشن میں کوئی بھی پاکستانی بالر وکٹ لینے میں ناکام رہا، دونوں بیٹسمین چوتھی وکٹ کی ناقابل شراکت میں اب تک 115رنزبنا چکے ہیں۔ کپتان السٹر کک نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 204رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ جو روٹ 76رنز پر ان کے ساتھ ہیں۔

السٹر کک پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے تیسرےبیٹسمین بن گئے ہیں، اس سے قبل کامپٹن 278جبکہ ڈیکسٹر205رنز بناچکے ہیں، السٹر کک نے کیلنڈر ایئر میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔

مزید خبریں :