19 اکتوبر ، 2015
ملتان........ملتان میں ڈینگی کے مزید 16 کیس سامنے آ گئے ، مصدقہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ملتان میں ڈینگی مچھر کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس سے متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں میں محکمہ صحت سمیت مختلف متعلقہ اداروں کے افراد شامل ہیں جو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق نشتر اسپتال میں مزید 16 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ،جبکہ یکم جنوری سے اب تک 321 کیسز سامنے آئے ہیں ،جن میں 162 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ دوسری جانب مختلف مقامات پر،ڈینگی کے لاروا کی تلفی کے اقدامات کئے گئے ہیں۔