صحت و سائنس
19 اکتوبر ، 2015

فیصل آباد ، طلبہ کے پانی کے نلکوں سے ڈینگی مچھر برآمد

فیصل آباد ، طلبہ کے پانی کے نلکوں سے ڈینگی مچھر برآمد

فیصل آباد.......فیصل آباد میں ڈینگی مچھر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی اسکول جامعیہ چشتیہ پر چھاپا مارا تو وہاں طلبہ کے پینے کے پانی کے نلوں سے ایک ڈینگی مچھر برآمد ہو گیا ۔

جس کے بعد فوری طور پر محکمہ صحت کی ٹیم نےاسکول کے پرنسپل کو نوٹس جاری کرکے ڈینگی مچھروں کے خلاف موثر اقدامات نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اسکول میں ڈینگی مچھرملنے کے بعد قریبی عمارتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہاں پانی سے ڈینگی ملا ہے جبکہ اس کے جوا نڈے ہوتے ہیں وہ سو سے ڈیڑھ سو ہوتے ہیں ایک ملا ہے باقی کہاں گئے شاید وہ مچھر بن کر اڑ گئے ہوں ۔

مزید خبریں :