20 اکتوبر ، 2015
پشاور.......فاٹا میں اس سال پولیو کیسزمیں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے اورپولیوکیسز179سے کم ہوکر11رہ گئےہیں۔ ناقابل رسائی علاقہ بھی 31فیصدسےکم ہوکر2فیصد رہ گیاہے۔
یہ بات فاٹا میں انسداد پولیو کے حوالےسےہونے والےایک اعلی سطحی اجلاس میں سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر اورفاٹاایمرجنسی آپریشن سنٹرکےکوآرڈینیٹرشکیل قادرنےبتائی ان کا کہناتھا کہ 2014میں فاٹا میں پولیو کے179کیسزسامنےآئےجواس سال کم ہو11رہ گئےجن میں 7کیسزخیبرایجنسی 2جنوبی وزیرستان ایک شمالی وزیرستان اورایک ایف آرپشاورمیں سامنےآیا۔
ان کا کہناتھا کہ انسدادپولیومہم میں بہتری آئی ہے اوراس سال 31فیصد ناقابل رسائی علاقہ کم ہوکر2فیصد ہوگیا اور10اکتوبرکوہونےوالےتین روزہ انسدادپولیومہم کےدوران فاٹا کے9لاکھ9ہزار363بچوں کوپولیوسےبچاوکےقطرے پلائےگئےاجلاس میں خیبرایجنسی میں انسدادپولیومہم کوکامیاب بنانےاورخیبرایجنسی پربھرپورتوجہ دینےکافیصلہ کیاگیا۔