صحت و سائنس
22 مئی ، 2012

فیصل آباد: دل کی شریان میں سوراخ والے بچوں کا علاج

فیصل آباد: دل کی شریان میں سوراخ والے بچوں کا علاج

فیصل آباد…فیصل آباد میں دل کی شریان میں سوراخ والے بچوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں اپنے علاج کے لیے کسی دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا۔ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی میں ایسے بچوں کا علاج شروع کر دیا گیاہے۔فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی کے پروفیسر ڈاکڑ عبدالرزاق کے مطابق فیصل آباد میں دل کی شریان میں سوراخ کی بیماری میں مبتلا بچوں کو علاج کے لیے دوسرے شہروں میں جانا پڑتا تھا جس کی وجہ سے علاج پر اخراجات میں اضافہ ہو جاتا تھا جبکہ استعداد نہ رکھنے والے جووالدین اپنے بچوں کا علاج بھی نہیں کروا سکتے تھے ایسے چار بچوں کا آج ایف ای سی میں علاج کیا گیا اور انجیو گرافی کے ذریعے بچوں کے دل کی شریان کے سوراخ کو بند کر دیا گیا اب اس بیماری میں مبتلا چھ ماہ سے لے کر تیرہ سال کے بچوں کو اپنے شہر میں علاج کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :