صحت و سائنس
22 اکتوبر ، 2015

بہت زیادہ دولت انسان کو اکیلا کر دیتی ہے، ماہرین نفسیات

بہت زیادہ دولت انسان کو اکیلا کر دیتی ہے، ماہرین نفسیات

نیویارک.......روپیہ پیسہ اور امیری، صرف دیکھنے کی چمک دمک ہے، ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ بہت زیادہ دولت انسان کو اکیلا بھی کردیتی ہے۔

شاندار گھر، برانڈ نیو کار، چمکتا کاروبار اور اس پر بینک بیلنس بے شمار، آئیڈیل لائف دکھتی ہے ناں؟ لیکن نہیں جناب، امریکی ماہرین نفسیات نے تو دولت مندوں کی زندگی کا ایک انوکھا ہی رخ دکھادیا۔ کہتے ہیں کہ دولت مند افراد تنہائی کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

آپ سوچ رہے ہوں گے وہ بھلا کیسے؟ تو جناب وہ ایسے کہ نیویارک میں واک اینڈ ٹاک تھیراپی کے ڈائریکٹر کلے کاکریل کا کہنا ہے کہ امریکا کی امیر ترین ایک فیصد آبادی، بہت زیادہ امیر ہونے کی شرمندگی میں مبتلا ہے کیوں کہ ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ پیسے کے بارے میں بات نہیں کرنی۔

کیوں کہ معاشرتی طور پر یہ بات تو قابل قبول ہے کہ آپ کہیں کہ آپ ٹوٹ چکے ہیں، یا یہ کہ آپ بہت مشکل میں ہیں لیکن آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ کے پاس ڈھیروں روپیہ ہے۔

امیر آدمی کو اپنی سوشل لائف بہت محدود رکھنا پڑتی ہے، تو جناب طے ہوا جس کی جیب ہلکی ، اسکی خوشیوں کا وزن بھاری، ویسے تھوڑی بہت دولت ہونے میں حرج بھی نہیں۔

مزید خبریں :