دنیا
10 نومبر ، 2015

کرناٹک : سرکاری سطح پر یوم ٹیپو سلطان ،مخالفین کا مظاہرہ، ایک شخص ہلاک

کرناٹک : سرکاری سطح پر یوم ٹیپو سلطان ،مخالفین کا مظاہرہ، ایک شخص ہلاک

بنگلور ......بھارتی ریاست کرناٹک میں آج سرکاری طور پر شیر میسور ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایاجارہا ہے۔ اسی دوران ضلع مادکری میں ٹیپو سلطان مخالف مظاہرے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں آج سرکاری طور پر عظیم مسلمان حکمراں اور سپہ سالار ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے، اس دوران سرکاری طور پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریاست کے ضلع مادکری میں شیو سنا،وشوا ہندو پریشد اور بی جے پی کے انتہا پسندوں نے ٹیپو سلطان مخالف مظاہرے کئے ،جو بعد میں پر تشدد ہوگئے،مظاہرین نے متعدد بسوں اور موٹر سائکلوں کو آگ لگادی،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا،اس دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ ٹیپو سلطان ہندو مخالف تھے ،سرکا ر کوان کی سالگرہ نہیں منانا چاہیے۔کرناٹک کے وزیر داخلہ کہا کہ ٹیپو سلطان ایک عظیم رہنمااور بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال ہیں ،بی جے پی معاملہ پر سیاست کر رہی ہے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ میسور میں بھی اس معاملہ پر حالات کشیدہ ہیں ،لیکن حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں ۔

ٹیپو سلطان20 نومبر 1750 کو پیدا ہوئے اور 4 مئی 1799ء ریاست کرناٹک میں سرنگا پٹم کے علاقے میں شہید ہوگئے تھے ۔ انہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف ایک مضبوط مزاحمت کی اور برصغیر کے لوگوں کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کئے۔

مزید خبریں :