25 مئی ، 2012
پشاور … ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پشاور کی 59یونین کونسلوں کو حساس قرار دے دیا گیا، سیلاب سے بچاوٴ کیلئے حفاظتی پلان تشکیل دیدیا گیا۔ دریاوٴں اور نہروں کے کناروں پر تجاوزات ہنگامی طور پرختم کرنے کی ہدایات جاری کردیں گئیں۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ جون، جولائی اور اگست میں بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے، جس سے بچاوٴ کیلئے احتیاطی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈی سی او کے مطابق پشاور کے نواحی علاقوں میں بہنے والے دریاوٴں کے کناروں پر ایک لاکھ سینڈ بیگ حفاظتی بند کے طور پر لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پانی رہائشی علاقے میں داخل نہ ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور کی 59 یونین کونسل کو حساس قرار دیا گیاہے۔