دلچسپ و عجیب
25 مئی ، 2012

سوئمنگ کے کرتب کا مظاہرہ کرتے نوجوان نے دیوار ہی توڑ ڈالی

سوئمنگ کے کرتب کا مظاہرہ کرتے نوجوان نے دیوار ہی توڑ ڈالی

لندن …ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔یہ مصرعہ اس تصویرمیں نظر آتی صورتحال پرمکمل طور پر صادق آتا ہے۔سوئمنگ پول سے شیڈ تک رسی باندھے اس پر مختلف کرتبوں کا مظاہرہ کرتا یہ نوجوان شاید بھول گیا تھا کہ شیڈز عارضی آرامگاہ کے طور پر بنائے جاتے ہیں لہٰذا ان میں اکثر و بیشتر مضبوطی کے عنصر کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔یہ منچلا نوجوان سوئمنگ پول پر سے گزرتے رسے پر کہیں توازن برقرار رکھے چلنے کا مظاہرہ کررہا ہے تو کہیں اسکے نیچے دونوں ٹانگیں لپٹائے آگے بڑھ رہا ہے۔رسی سے بندھا شیڈ کاستون یہ تماشہ زیادہ دیر نہ سہارسکااور جہاں یہ ستون گرا وہیں پورا شیڈ نیچے بیٹھے نوجوانوں پر آگرا۔

مزید خبریں :