18 نومبر ، 2015
ماسکو.......روس کے ایک میوزیم میں 10ہزار سال پرانی شیر کے بچوں کی باقیات نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہیں۔
یاقوتسک شہر میں واقع کنگڈم آف پرمافراسٹ نامی میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ان باقیات کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شہری میوزیم کا رخ کررہے ہیں۔
شیر کے دونوں بچوں کی یہ باقیات اگست کے مہینے میں دریافت کی گئی تھیں، ان باقیات کے بارے میںماہرین کاکہنا ہے کہ یہ اب تک دریافت ہونے والی شیر کے بچوں کی سب سے محفوظ شدہ باقیات ہیں جنہیں انتہائی حفاظت کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔