صحت و سائنس
21 نومبر ، 2015

پنجاب میں 4ہزار سے زائد افراد ڈینگی بخار سے متاثر

پنجاب میں 4ہزار سے زائد افراد ڈینگی بخار سے متاثر

لاہور........پنجاب میں رواں سال 4 ہزار سے زائد افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے،راولپنڈی میں 3 ہزار124 ،ملتان میں 355 اور لاہور میں 105 افراد ڈینگی بخار سے متاثر ہوئے۔

ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافے پر محکمہ صحت پنجاب پریشان ہے،راولپنڈی ،ملتان اور لاہور میں مسلسل ڈینگی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔لاہور میں دو ماہ کے دوران سو سے زائد کیسز سامنے آئےہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال 7ڈینگی بخار سے 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک مریض لاہور میں جبکہ 6 راولپنڈی میں جاں بحق ہوئے۔ سروسز اسپتال میں 47،گنگا رام میں 25،یکی گیٹ میں 7،جناح میں 7،میو اسپتال میں 2 اور نجی اسپتالوں میں 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :