21 نومبر ، 2015
بیجنگ.......الفا نامی روبوٹس کے منفرد ڈانس اور پش اپس کے مظاہرے نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ منفرد ڈانس دیکھ کر نمائش میں شریک سیاح روبوٹس کے گرد جمع ہوگئے اور ڈانس کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔
چین میں ٹیکنالوجی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی بڑی کمپنیوں کی الیکٹرانک اشیاء کو نمائش کیلئے رکھا گیا۔ شین ڑین شہر میں منعقد کی جانے والی اس نمائش کے دوران جہاں دیگر اشیا نے سیاحوں کو محظوظ کیا وہیں روبوٹس کے منفرد ڈانس اور پش اپس کے مظاہرے نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
الفا نامی ان روبوٹس کو دیکھ کر نمائش میں شریک سیاح روبوٹس کے گرد جمع ہوگئے اور ان کے ڈانس کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔