دلچسپ و عجیب
21 نومبر ، 2015

امریکا:74فٹ اونچا کرسمس ٹری الاسکاسے واشنگٹن پہنچادیا گیا

امریکا:74فٹ اونچا کرسمس ٹری الاسکاسے واشنگٹن پہنچادیا گیا

واشنگٹن......امریکا میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، 74فٹ اونچا کرسمس ٹری امریکی ریاست الاسکاسے واشنگٹن پہنچادیا گیا۔

عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں،اسی سلسلے میں 74فٹ اونچا کرسمس ٹری واشنگٹن میں موجود عمارتcapitolکے سامنے نصب کرنے کیلئے پہنچادیا گیا۔

اس کرسمس ٹری کو پہنچانے میں لگ بھگ ایک مہینہ لگا جسے 4000میل کا فیصلہ طے کر کے واشنگٹن پہنچادیا گیا۔اس بلند و بالا کرسمس ٹری کو کرین کے ذریعے مطلوبہ جگہ پہنچا یا گیا ۔

اس طویل قامت درخت کو نصب کرنے کے بعد اسے رنگی برنگی قمقموں سے سجایا جائے گا جس کی تقریب آئندہ ماہ2دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔

مزید خبریں :