23 نومبر ، 2015
نیویارک ...... مرد حضرات شاپنگ کے خرچوں سے بچنے کے لئے کیا کیا جتن نہیں کرتے اور اس سے کتراتے ہیں لیکن ماہرین نے تو شاپنگ کا انوکھا ہی فائدہ بیان کر دیا ہے۔
امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاپنگ کرنا محض پیسے کا زیاں نہیں بلکہ معمر افراد کی یاداشت اور دماغی صحت کو بہتر بنانے میں اس کا خاصا عمل دخل ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شاپنگ کرنا بزرگوں کے دماغ کو تیز کرتاہے اور وہ بڑھاپے میں بچوں کے نام بھولنے اور انہیں پہچان نہ پانے جیسے مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ شاپنگ کے دوران بھاؤ تاؤ کرنے کے دوران بزرگوں نے دماغ کے VmPfCنامی حصے کا استعمال بھی شروع کر دیا جب کے عام حالات میں بڑی عمر کے لوگ اس کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یاداشت کمزور ہو جاتی ہے ۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ معمر افراد کے ذمہ ہلکی پھلکی خریداری کا کام لگا دیا جائے تو ان کی دماغی صحت بھی بہتر رہے گی اور دل بھی بہل جائے گا۔