23 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈینگی نے پر پھیلانا شروع کر دیئے ہیں،صرف کراچی میں ایک ہفتے کے دوران 97 افراد کراچی کے مختلف اسپتالوں میں لائے گئے ۔
ترجمان انسداد ڈینگی سیل کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 97 افراد ڈینگی میں مبتلا ہو ئے جو کراچی کے مختلف اسپتالوں میںلائے گئے، صوبے میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3289 تک جا پہنچی ہے ،جبکہ کراچی شہر میں ڈینگی سے اب تک 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔