دلچسپ و عجیب
24 نومبر ، 2015

پیدل چلئے اور ڈالر کمائیے، موبائل ایپ متعارف

پیدل چلئے اور ڈالر کمائیے،  موبائل ایپ متعارف

نیویارک ......ماہرین صحت مند رہنے کیلئے پیدل چلنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف انسان چاق و چوبند رہتا ہے بلکہ موٹاپے جیسی مہلک بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

اسی حوالے سے ماہرین نے ایک ایسی دلچسپ ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے پیدل چلنے والے افراد اچھی صحت کے ساتھ ساتھ ڈالرز بھی کماسکتے ہیں۔

اس ایپ کو با آسانی فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جو صارف کے قدموں کا شمار کرتی ہے اور تقریبا ہر دس ہزار قدم کے بعد آپ ایک ڈالر کماسکتے ہیں جسے بٹ واکنگ ڈالر یا بی ڈبلیو ڈالر کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہناہے کہ شروع میں صارفین اپنے ڈالرز صرف آن لائن ا سٹورز سے خریداری کیلئے استعمال کرسکیں گے لیکن بعد میں اصل نقدی حاصل کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں :