پاکستان
25 مئی ، 2012

حکومت شکیل آفریدی کیلئے شفاف ٹرائل یقینی بنائے، انسانی حقوق کمیشن

حکومت شکیل آفریدی کیلئے شفاف ٹرائل یقینی بنائے، انسانی حقوق کمیشن

اسلام آباد … انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت شکیل آفریدی کیلئے شفاف ٹرائل یقینی بنائے، انہیں الزامات کا دفاع کرنے کا پورا موقع دیا جائے، قبائلی عدالت میں مقدمہ چلا کر شکیل آفریدی کو آئین کے تحت حق سے محروم کیا گیا۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شکیل آفریدی کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہئے، ملکی سلامتی کے معاملے کی بنیاد پر کسی کو قانونی حق سے محروم کرنا غلط ہے،شکیل آفریدی کے معاملے میں انصاف کو نظر انداز کیا گیا۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو سیکیورٹی کے مسائل درپیش ہیں، شکیل آفریدی کو قانونی سہولت نہیں دی گئی، ان پر غداری کے الزامات پر ٹرائل کا سوال بھی متنازع ہے، شکیل آفریدی پر قبائلی عدالت میں مقدمہ چلانے کا جواز نہیں تھا۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے مطابق حکومت کو شکیل آفریدی کیلئے شفاف ٹرائل یقینی بنانا چاہئے، انہیں الزامات کا دفاع کرنے کا پورا موقع دیا جائے، قبائلی عدالت میں مقدمہ چلاکر شکیل آفریدی کوآئین کے تحت حق سے محروم کیا گیا۔

مزید خبریں :