25 مئی ، 2012
لاہور … پنجاب بارکونسل نے گوجرانوالہ کے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 وکلا کے لائسنس معطل کردئیے۔ پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ میں گوجرانوالہ کے اے ایس آئی محمد خالد پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا۔ اور چار وکلا شاہد اقبال، طیب شاہین، محمد رفیق جٹول اور تصور اقبال کے وکالت کے لائسنس معطل کر دیئے۔ پنجاب بارکونسل نے چاروں وکلا کوآئندہ سماعت پر وضاحت کیلئے طلب کرلیا ہے۔ وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل غلام عباس کاکہناہیکہ بار ایسی کارروائیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اوراس طرح کیواقعات میں ملوث وکلا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔