25 مئی ، 2012
ڈیرہ اسماعیل خان … ڈیرہ اسما عیل خان میں ٹرک کے خفیہ خا نوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جنس عارف حسین نے بتایا کہ با ئی پاس روڈ درابن چنگی کے قریب پشاور سے آنے والے ٹرک کے خفیہ خا نو ں سے 47کلا شنکوف، 14 پستول، 15 میگزین اور تقریباً 20 ہزار گو لیاں بر آمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان کے خلا ف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔