پاکستان
25 مئی ، 2012

آئندہ بجٹ میں ٹیکس گزاروں کیلئے کوئی جھٹکا نہیں ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

آئندہ بجٹ میں ٹیکس گزاروں کیلئے کوئی جھٹکا نہیں ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد … وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس گزاروں کیلئے کوئی جھٹکا نہیں ہوگا اور ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہیں پڑے گا۔ اسلام آباد میں ٹیکس سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزار ان کیلئے معزز ہیں اور آئندہ بجٹ میں ان پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹیکس دہندگان کیلئے ٹیکسوں کی شرح کم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو مزید پیچیدہ نہیں کرنا چاہتے اور ایمان داری سے ٹیکس دینے والوں پر ٹیکس شرح کم کرنا چاہتے ہیں۔ سیمینار سے خطاب میں سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ ریونیو مشاورتی بورڈ بے اختیار ادارہ ہے، موجودہ حکومت ریونیو مشاورتی بورڈ کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کو ٹیکس جمع کرنے میں خود مختار بنائے۔ سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے میں اب صوبے پہلے سے زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں۔

مزید خبریں :