25 مئی ، 2012
سرگودھا … وفاقی وزیر امو ر کشمیر اور گلگت بلتستان منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یو سف رضا گیلا نی کی اہلیت کے با ر ے میں اسپیکر کا فیصلہ آئین اور قا نو ن کے مطا بق ہے جسے کہیں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ سپر یم کو رٹ کے فیصلے میں کہیں بھی وزیراعظم کو نا اہل قرا ر نہیں دیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے نے ملک میں پید ا کی گئی سیا سی بے چینی کا خا تمہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا یو سف رضا گیلا نی کو وزیر اعظم تسلیم کر تی ہے اور مسلم لیگ نوا ز اگر انہیں وزیر اعظم تسلیم نہ کر ے تو اس سے کو ئی فرق نہیں پڑ تا۔