پاکستان
25 مئی ، 2012

مسافر بس پر حملہ قومی اکائیوں کیخلاف سازش ہے،شاہی سید

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے قاضی احمدمیں مسافر بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قومی اکائیوں کو دست و گریباں کرنے کی کوشش قراردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا شوشہ،محبت سندھ ریلی پر حملہ اور اب مسافر بس پر فائرنگ ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی کے امن کے خلاف سازشوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن انتہائی برداشت اور ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیا ہوا ہے۔شاہی سید نے کہا کہ کسی کو صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پختون عوام اور اے این پی کے کارکن بس پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں :