26 نومبر ، 2015
لندن ......عالمی موسمیاتی ادارے نے 2015 کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا ہے ۔عالمی موسمیاتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 2011 سے 2015 تک کے پانچ برسوں کو گرم ترین برسوں میں شمار کیا گیا ہے ۔
ادارے کے مطابق عالمی حدت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ کے بڑھنے کا خطرہ ہے ، جو کرہ ارض کے لیے ایک بُری خبر ہوگی ۔
ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس گرم ترین ہوائوں کے باعث بھارت میں ڈھائی ہزار اور پاکستان میں دو ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے تھے ، گرمی کی شدت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہورہا ہے۔