کھیل
26 نومبر ، 2015

وزیراعظم کی بھارت سے سری لنکا میں سیریز کھیلنے کی اجازت

وزیراعظم کی بھارت سے سری لنکا میں سیریز کھیلنے کی اجازت

اسلام آباد .....وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کے ساتھ سری لنکا میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی اجازت دیدی ہے، وزیراعظم نےشارٹ سیریز کی اجازت سیکیورٹی کو مدنظر رکھ کر کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس نے پی سی بی کے خط کے جواب میں اجازت نامہ لکھ دیا ہے،جس میں سیکیورٹی مدنظر رکھ کر تیسرے مقام پرٹیسٹ ،ایک روزہ اور ٹی 20 میں سے کسی ایک سیریز منتخب کرکے کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پی سی بی کی طرف سے لکھے گئے خط میں بھارت کے ساتھ ٹیسٹ میچز،ایک روزہ اورٹی20 میچزکھیلنے کی اجازت مانگی تھی ، بھارتی بورڈ نے بھی اپنی حکومت کوخط لکھ کر سری لنکا میں کھیلنے کی اجازت مانگ رکھی ہے۔

مزید خبریں :