پاکستان
25 مئی ، 2012

شہداد پور: پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

شہداد پور … شہدادپور کے گاوٴں رانجھو تالپور میں خاصخیلی اور رند برادری کے افراد میں زرعی پانی کے تنازع پر مسلح تصادم میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زمین پر پانی کے وارے کے سلسلے میں دونوں گروپوں میں تلخ کلامی نے مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی اور رند اور خاصخیلی برادری کے افراد نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں رند برادری کے 2سگے بھائی وزیررند اور شیرو رندکے علاوہ خاصخیلی برادری کے اکبر خاصخیلی اورپرویز خاصخیلی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے۔ ایس پی سانگھڑ عبداللہ شیخ کے مطابق تصادم پر قابو پالیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایک پک اپ برآمد کرلی ہے جبکہ گوٹھ رانجھو تالپور میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :