28 نومبر ، 2015
رائے پور.....انتہا پسند بھارتیوں سے کرکٹ میں تو ہار برداشت ہوتی ہی نہیں،اب ہاکی میں بھی ہارنے پر رو پڑےاور مخالف ٹیم پر غصے کا اظہار کر ڈالا، اس باررائے پور میں ارجنٹینا کی ہاکی ٹیم نشانہ بنی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں موجود ارجنٹینا کی ہاکی ٹیم کھلاڑیوں کی بس پر اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ بھارتی ٹیم کو تینصفر سے شکست دینے کے بعد ہوٹل لوٹ رہی تھی،نامعلوم افراد نے بس پر پتھراؤ کیا ،جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
واقعہ گزشتہ رات پیش آیا،پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،ارجنٹینا کے کھلاڑی اس واقعے سے خوفزدہ ہو گئےاور مزید کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔