صحت و سائنس
29 نومبر ، 2015

پاکستان میں انسداد پولیو، بھرپور مہم چلا رہے ہیں،وزیراعظم

پاکستان میں انسداد پولیو، بھرپور مہم چلا رہے ہیں،وزیراعظم

ولیٹا.......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیوکیسز میں نمایاں کمی آئی ہے،انسداد پولیو کے لیے بھرپور مہم چلارہے ہیں۔

دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں انسداد پولیو سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے لیے ہیلتھ ورکرزکے ہراول دستے کا نیٹ ورک تشکیل دیا گیاہے۔پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے کارکنوں کو سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہدف ہے کہ انسداد پولیو کی قومی مہم میں کوئی بچہ بھی پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے۔سول سوسائٹی ،میڈیا اور مذہبی رہنماؤں کو بھی انسداد پولیومہم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں دولت مشترکہ سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔‎

مزید خبریں :