29 نومبر ، 2015
ٹوکیو......دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں اسی سلسلے میں ہزاروں روشنیوں سے سجا کرسمس گارڈن بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
ٹوکیومیں اسٹار لائٹ گارڈن نیلے رنگ کے قمقوں سے اس انداز میں سجایا گیا ہے جیسے ستارے زمین پر اُتر آئے ہوں۔ 2لاکھ80ہزارایل ای ڈی لائٹس سے جگمگاتا یہ کرسمس گارڈن موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتی روشنیوں اور رنگا رنگ کرسمس تھیم لئےدیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاںسیکڑوں لوگ روزانہ یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔