29 نومبر ، 2015
ماسکو .....روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ مقام قرار دے دیا، روسی سیاحوں کو بھارت کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
بھارت میں ان دنوں عدم برداشت ، اقلیوں کے ساتھ بدسلوکی اور سیاحوں پر حملوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،خود کو سیکولر کہنے والا ملک جس کی لاٹھی اسکی بھینس کی جیتی جاگتی مثال بنا ہوا ہے۔
ایک طرف بھارت کی اشرافیہ اور پڑھے لکھے لوگ اس منفی رجحان کے خلاف اپنے اپنے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں تو دوسری جانب نفرت کی اس لہر کو محسوس کرتے ہوئے عالمی ممالک بھی تشویش میں مبتلا ہے۔
حال ہی میں روس نے بھار ت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ مقام قرار دیتے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقام کی فہرست سے نکال دیا۔
روسی انفارمشین سینٹر سے جاری ہونے والی ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ سیاح بھارت اور گوا کا رخ نا کریں ،گوا وہ مقام ہے جہاں ماضی میں روسی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد چھٹیاں گزارنے پہنچتی تھی، لیکن سن 2010 میں ایک نو سالہ روسی سیاح بچی کے ساتھی ذیادتی کے واقعے نے پورے بھارت کے منہ پر کالک تھوپ دی تھی ۔
حالانکہ روس نے حال ہی میں اپنے سیاحوں کو ترکی اور مصر کا سفر کرنے سے بھی روکا ہے، البتہ بھارت کا تعلق دہشت گردی کی حالیہ لہر سے نہیں بلکہ ملک میں ہونے والے عدم برداشت اور اشتعال انگیز واقعات سے جوڑا گیا ہے۔