30 نومبر ، 2015
کوئٹہ .....حکومت بلوچستان کا صوبہ بھر میں14دسمبر سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے،صوبے میں رواں برس پولیو کے 6کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
صوبائی کوارڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے مطابق سہ روزہ مہم کے دوران5 سے سال سے کم عمر 24لاکھ 72ہزار616بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلائے جانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔
خصوصی انسداد پولیو کی مہم کےلئے8ہزار سے زائدٹیمیں بنادی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ 46مستقل ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق مہم کےحوالے سےسکیورٹی انتظامات مکمل کرلئےگئے ہیں،اس حوالے سے پولیس، لیویز اور ایف سی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔