30 نومبر ، 2015
لاس ویگاس ......ایڈونچر اور تھرلرکے شوقین نوجوان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کچھ دلچسپ کرنے کی تلاش میں رہتے ہیں۔
شاید ایسے ہی لوگوں کے لئے خطرناک ترین جھولے بنائے جاتے ہیں جن پر سوار ہو کربڑے سے بڑے بہادر انسان کی بھی چیخیں نکل سکتی ہیں۔
جی ہاں ا مریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ایک ایسا ہی جھولا موجود ہے جو زمین سے کئی سو فٹ اونچا ہے اور اس کی سواری کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔
اس جھولے کو Stratosphere Hotel کے اوپر نصب کیا گیا ہے جو ایڈونچر کے شوقین لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔