پاکستان
26 مئی ، 2012

سپریم کورٹ بار کی قومی کانفرنس : مسئلہ بلوچستان کے حل کی قراردادیں پیش

سپریم کورٹ بار کی قومی کانفرنس : مسئلہ بلوچستان کے حل کی قراردادیں پیش

اسلام آباد … سپریم کورٹ بار کے تحت قومی کانفرنس میں بلوچستان میں تمام پیرا ملٹری آپریشنز بند کرنے کی قرار داد پیش کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار کے تحت بلوچستان کے حالات پر قومی کانفرنس جاری ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہیں۔ کانفرنس میں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے کئی قرار دادیں پیش کی گئی ہیں۔ قومی کانفرنس میں قرار داد پیش کی گئی ہے کہ بلوچستان میں تمام پیرا ملٹری آپریشنز بند کئے جائیں، سیاسی جماعتیں میثاق جمہوریت پر دستخط کریں جس میں تمام مسائل کا حل نکالا جائے۔ کانفرنس میں یہ بھی قرار داد پیش کی گئی ہے کہ سیاسی جماعتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ الیکشن شفاف ہوں اور ایجنسی کی تحویل میں تمام افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

مزید خبریں :