پاکستان
26 مئی ، 2012

کراچی: پاکستان کو امریکا کی منڈی نہیں بننے دیں گے، حافظ محمد سعید

کراچی: پاکستان کو امریکا کی منڈی نہیں بننے دیں گے، حافظ محمد سعید

کراچی … جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی منڈی نہیں بننے دیں گے، دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ موٴخر کیا گیا لانگ مارچ بروقت استعمال کیا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے جارحیت میں بھارت کا بھی حصہ ہے، پاکستان پر دباوٴ بڑھانے کیلئے مسلسل پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو امریکا کی منڈی نہیں بننے دیں گے، نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف مزاحمت کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں۔ حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا ہے کہ موٴخر کیے گئے لانگ مارچ کو بروقت استعمال کیا جائے۔

مزید خبریں :