26 مئی ، 2012
راولپنڈی … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نارووال سے آمد کے باعث راولپنڈی ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک بند کردیا گیا، نواز شریف کی لاہور کیلئے پرواز کی روانگی بھی روک دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نارووال سے آمد کے بعد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی آمد کے موقع پر نواز شریف کی لاہور روانگی بھی روک دی گئی ہے اور صدر مسلم لیگ ن کو ساتھیوں سمیت راولپنڈی ایئرپورٹ پر انتظار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے طیارے کی لیڈنگ کی وجہ سے تمام ایئر ٹریفک بند ہے جس کے باعث نواز شریف کے طیارے کو ٹیک آف نہیں کرنے دیا گیا ۔