26 مئی ، 2012
لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک سال کی پابندی کے شکار کرکٹر بسم اللہ خان کیلئے بھی ماہانہ وظیفے کا اعلان کردیا، پی سی بی نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ بسم اللہ خان نے سزا کیخلاف اپیل کر رکھی ہے ،اپیل مسترد ہونے پر وظیفہ منسوخ کردیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک سال کی پابندی کے شکار کرکٹر بسم اللہ خان کیلئے بھی ماہانہ وظیفے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بسم اللہ خان پر پیٹرنز ٹرافی کے دوران جھگڑا کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کررکھی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بسم اللہ خان کی اپیل مسترد ہوگئی تو ماہانہ معاوضہ منسوخ کردیا جائے گا۔