10 دسمبر ، 2015
ایڈنبرگ......مسلمانوں کے خلاف شعلہ بیانی کر کے دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ڈونلڈ ٹرمپ خود ایک باز کے ہاتھوں پریشان ہوگئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کافوٹوسیشن تھا ،جس میں انہیں ٹینشن ہوگئی،جس کی وجہ بنا ایک باز۔ ڈونلڈ چاہتے تھے کہ تصویر میں باز کا اور ان کا ساتھ ہو،پر شاید باز ایسا نہیں چاہتا تھا،بس پھر کیا تھا،باز نے بھرپور احتجاج کیا ۔
پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ہمت نہ ہاری، کبھی بیٹھے،توکبھی کھڑے ہوئے،کبھی باز کے پروں سے خود کو بچایا، تو کبھی اسے ہاتھ پر بٹھایا اور یوں کافی کوشش کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ فوٹوسیشن کرانے میں کامیاب ہو ہی گئے۔