14 دسمبر ، 2015
ممبئی........بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اکثر اہم مسائل پر بات چیت کرتی ہیں اور اپنے دل کی بات بولنے سے گھبراتی نہیں۔انہوںنےکہا ہے کہ عدم برداشت بہت وسیع اصطلاح ہے۔
ہندوستان میں حال ہی میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے دئیے گئے بیانات وغیرہ پر سونم کپور ایک شو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے نظر آئیں۔ذرائع کے مطابق سونم کا کہنا تھا کہ میرے لیے عدم برداشت ایک بہت وسیع اصطلاح ہے۔ میں نے بہت سے ممالک میں نسل پرستی کا سامنا کیا ہے۔
گر ہمارے ملک سے لوگ دوسرے ممالک میں کام کر سکتے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ دوسرے ممالک سے یہاں آکر آرٹسٹوں کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ ہوگا۔سونم کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے خیال سے آرٹ کو سیاست سے دور رکھنا بہتر ہے۔