پاکستان
27 مئی ، 2012

اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے،عمران خان

اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے،عمران خان

راولپنڈی… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دی جانے والی رولنگ کے خلاف کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے،انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب میں کہا کہ گیلانی نے جو عوامی پیسے پر لندن کی سیر کی ہے اس کے خلاف بھی پٹیشن دائر کریں گے،وزیر اعظم گیلانی اخلاقی طور پر وزیر اعظم نہیں رہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم عوام کو مہنگائی کم کر کے دکھائیں گے ،عوام بجلی چوری کی قیمت مہنگی بجلی خرید کر ادا کرتے ہیں،کرپشن بچانے کے لئے سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے ،ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزید خبریں :