17 دسمبر ، 2015
لاہور ......لاہور کے میؤ اسپتال کی ایمرجنسی میں ایک مریض کے ساتھیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور ڈاکٹروں کو تشددکا نشانہ بنایا۔
نوجوانوں کے تشدد کرنے سے ایک ڈاکٹر شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے کام بند کردیا۔اس صورت حال سے ایمرجنسی آنے والے دیگر مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے۔میؤ اسپتال میں مریض کے ساتھیوں کا ڈاکٹروں پرتشدد
لاہور ......لاہور کے میؤ اسپتال کی ایمرجنسی میں ایک مریض کے ساتھیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور ڈاکٹروں کو تشددکا نشانہ بنایا۔
نوجوانوں کے تشدد کرنے سے ایک ڈاکٹر شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے کام بند کردیا۔اس صورت حال سے ایمرجنسی آنے والے دیگر مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد میؤ اسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ نے سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔
ڈی جی ہیلتھ کی یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں نے دوبارہ کام شروع کردیا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات بہتر نہ کیے گئے تو دوبارہ ہڑتال کریں گے،پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔