دلچسپ و عجیب
17 دسمبر ، 2015

کینیڈین بچوں کا شامی مہاجرین کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا انداز

کینیڈین بچوں کا شامی مہاجرین کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا انداز

اوٹاوا.......کینیڈا میں اسکول کے بچوں نے شامی مہاجرین کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے عربی زبان میں نعت پڑھ کر لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے۔

اس ویڈیو میں بچوں نے بڑی خوبصورتی اور تہذیب سے ایک قدیم عربی نعت کو پیش کیا ہے۔اسلامی ثقافت کی قدیم ترین نعت "طلع البدر علینا" اوٹاوا شہر کے ایک سرکاری اسکول کے بچوں نے پڑھی جسے سوشل میڈیا پر دس لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس نعت کوا سٹیج پر پیش کرنیوالے 300 طلباء کا تعلق دنیا کے مختلف ملکوں سے ہے۔کینیڈین اخبار"ٹورنٹو اسٹار"کے مطابق اس ویڈیو کو دیکھنے والوں میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس ویڈیو کو دیکھنے کی اپیل بھی کی ہے ۔

مزید خبریں :