دلچسپ و عجیب
17 دسمبر ، 2015

ڈائنوسار کا روپ دھارلینے والی موم بتی

ڈائنوسار کا روپ دھارلینے والی موم بتی

لندن.......مارکیٹنگ کا ایک اُصول یہ بھی ہے کہ اشیاء کو ایسے اچھوتے انداز میں پیش کیا جائے کہ صارفین اسے خریدنے پر مجبور ہو جائیں۔

ایک برطانوی کمپنی نے ایسی ہی انوکھی موم بتی تیار کی ہے جو جلتے جلتے ننھے ڈائنوسار کاروپ دھار لیتی ہے۔ڈائنوسار کے انڈے سے مشابہہ یہ موم بتی جیسے جیسے پگھلتی جاتی ہے ویسے ویسے بے بی ڈائنوسار نمودار ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے دیکھ کر سب ہی حیران رہ جاتے ہیں۔

یہ منفرد موم بتی بالخصوص بچوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ ڈائنوسار ایگ کینڈل کی قیمت دیگرموم بتیوں سے زیادہ ہے جس کے ایک پیکٹ کی قیمت 29.99 یورو ہے ۔

مزید خبریں :