17 دسمبر ، 2015
ہیلسینکی.......فن لینڈ کے ایتھلیٹ نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں426سیڑھیاں چڑھ کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔ سیڑھیاں چڑھنا کوئی آسان کام نہیں لیکن سینکڑوں سیڑھیاں مختصر ترین وقت میں کامیابی سے چڑھ لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
فن لینڈ کے ایک نوجوان نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 426سیڑھیاں58 سیکنڈ میں چڑ ھ کر گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس سے قبل 400میٹر اونچی سیڑھیا ں چڑھنے کا ریکارڈ 1منٹ 4سیکنڈ کا تھا جسے Toni Leinonenنے محض 58سیکنڈ میں ہی توڑ ڈالا تھا۔